

Loading content...
اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ نے آخر ہماری ہنستی بستی دنیا کو چھوڑ کر ان جزائر کو پسند کیوں فرمایا ؟اس پہ میں اپنی تقاریر میں تفصیل سے روشنی ڈال چکا ہوں یہاں صرف اتنا عرض کرنا مناسب رہے گا کہ اس کے جہاں دیگر بہت سے وجوہات ہوں گے وہاں ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کیلئے ناگزیر ہو چکا تھا کہ وہ اس دنیا سے علیحدہ ایک دنیا بسا لیں کیونکہ وہ اگر اس بدکردار معاشرے میں موجود رہتے تو ان کے رہنے کی دو صورتیں تھیں۔ یا تو وہ ہر زیادتی کو اپنے آباء و اجداد طاہرین صلوات اللہ علیھم اجمعینکی طرح خاموشی سے دیکھتے رہتے کیونکہ ان کے اجدادِ طاہرین صلوات اللہ علیھم اجمعینکو اہل اسلام اور اہل تشیع نے ایک مجتہد سے زیادہ مقام دیا ہی نہیں تھا جیسا اس دور میں مراجع عظام کے ساتھ سلوک ہو رہا ہے کہ ہر آدمی خود کو کسی کا پابند نہیں سمجھتا ان کے من چاہے فتوؤں پر عمل کر لیا جاتا ہے اور اپنی خواہشِ نفس کے خلاف جو فتویٰ نظر آتا ہے اسے دیوار پہ مار دیا جاتا ہے ایسے بد بخت ماحول میں آپ رہتے تو اس طرح رہنا پڑتا کہ ایک طرف مخلوق کی ضرر رسانیوں سے خود کو محفوظ رکھنا پڑتا اور دوسری طرف ایک خاموش تماشائی کی طرح رہتے دوسری صورت یہ ہے کہ پھر تلوار بے نیام فرما کر جملہ ظالمین کو صفحہ ٔ ہستی سے مٹا دیتے اور اس طرح اس دنیا کی کل آبادی کا لاکھواں حصہ ہی بچ سکتا ،یہ دونوں باتیں ان کے منصب کے خلاف تھیں اس لئے اس بدکردار سرکش ونافرمان لوگوں میں رہنے سے بہتر یہی تیسرا راستہ تھا یعنی اس بد بخت ماحول کو چھوڑ کر ایک علیحدہ معاشرہ بنایا جائے جو مکمل طور پر فرمانبردار معاشرہ ہو جس کا ہر فرد اطاعت شعار ہو نیک ہو اور اس معاشرہ کے سارے افراد متدین و متقی ہوں جب تک حکمِ الٰہی نہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار