

Loading content...
قیام طائف کے بارے میں ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کتنے دن رہا ،ہاں یہ ہمیں آثار سے معلوم ہوتاہے کہ اس کے بعد وہاں سے یمن کی طرف رخ فرمایا گیا جیسا کہ جناب شیخ مفید علیہ الرحمتہ کی توقیع مبارک میں ہے کہ ان کے دور میں یمن میں وادی شمروخ(شمریخ) میں قیام فرمایا پھر وہاں سے قریة الکرعہ نامی جگہ پر قیام فرمایا کہ جہاں سے پھر خروج کے وقت ظاہر ہونا ہے اور یہ علاقہ یمن کا ہے جب یمن سے سفر فرمایا تو پھرہماری ربع مسکون کو ترک فرما دیا اور جزائر خضرا کو زینت بخشی ان جزائر کے بارے میں اب تو بہت سے کتب اردو اور فارسی میں مارکیٹ میں میسر ہیں اس لیے اس کی تفصیل یہاں پیش کرنا نہیں چاہتا کیونکہ آج کی ترقی یافتہ دنیاان جزائر سے برمودا مثلث کے نام سے متعارف ہو چکی ہے اور ان جزائر کے بارے میں اور ان کی پر اسراریت کے متعلق بہت سے Documentary ویڈیو کیسٹوں کی صوت میں ساری دنیا کی مارکیٹ میں بر مودا ٹرائی اینگل Bermudas Triangleکے نام سے آ چکی ہیں اور آئے دن اخبارات میں کوئی نہ کوئی خبر بر موداز کی لگ ہی جاتی ہے اور کوئی نہ کوئی نئی تحقیق سامنے آ ہی جاتی ہے خصوصاً ان رسائل جریدوں،ماہناموں،ہفت روزہ اخبارات میں یہ خبریں آتی ہیں جو سائنسی خبریں شائع کرتے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار