

Loading content...
خداوند عالم نے جن کے قلوب کو خالص محبت اور مبارک طنیعت کے ساتھ پیدا کیا ہے اور ان کو خباست اور نفاق کی تمام غلیظ اور آلودہ اشیاء سے پاک و صاف پیدا کیا ہے وہ طریقہ دین الٰہی اور اس کے اوامر نواہی کو بہت جلد قبول کر لیتے ہیں اور ان کے قلوب فتنہ و فساد و ظلم و تعدی وغیرہ سے دور رہتے ہیں اور بوجہ قبولیت درگاہ الٰہی کے ان کے چہرے منور اور روشن رہتے ہیں اور ان کے جسم فضل و ہنر کے باعث ہمیشہ مضبوط اور ترو تازہ رہتے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جو دین حق پر ایمان لائے ہیں اور یہی لوگ غایت اشتیاق سے ایک دوسرے پر گر پڑھ کر آپ کی بعیت اختیار کر یں گے اور آپ کی الفت و محبت میں نہایت صفائی اور رسوخ سے کام لیتے ہیں اور آپ کے پاس موتیوں کی طرح جمع ہوتے ہیں اور اپنی پناہ و حفاظت کے لیے آپ کے گھر کی طرف وہ اپنی آنکھیں اس طرح اٹھاتے ہیں جیسے حجر الاسود کی طرف ہاتھ اٹھتے ہیں اور خداوند تعالیٰ نے ان کے جسموں کو قوی اور ان کی عمروں کو طویل بنا یا ہے اور وہ ایک درخت سایہ دار کے نیچے جس کی شاخیں بہت لمبی ہوتی ہیں اس مقام خاص پر جو بحیرہ طبریہ کے اطراف میں واقع ہے تم سے بیعت کرتے ہیں اور ان بزرگواروں کے اجماع کی وجہ سے اہل بدعت و ذلالت کی قوم و قبیلہ کے لوگ متفرق اور پراگندہ ہو جاتے ہیں اسی زمانے میں حقیقت کی صبح روشن ہوتی ہے اور شام جہالت و ذلالت کی تاریکی زائل ہوتی ہے اور ان سامانوں سے خداوند عالم فتنہ و فساد اور طغیان کو دنیا سے اٹھا لے گا اور دین و ایمان کے طریقوں کو محو ہو جانے کے بعد پھر حالت اول پر لے آئے گا، اور
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار