

Loading content...
اے فرزند ارجمند بلا و مصیبت اور ذلت و حقارت کے تمام تر امور کو صبر و شکیبائی کے انوار سے منور فرماتے رہیں تااینکہ خدائے ارحم الراحمین وہ بلا و مصیبت تم سے اٹھا لے اور یہ بھی یقین کر لیں کہ جتنے مصائب اور بلائیں تم پر گزری ہیں وہ سب حقیقت میں آپ کی عزت و وقعت کا باعث ہیں اس لیے کہ آپ تمام دنیا میں نیک بخت اور سعادت مند مشہور ہوں اور اسی وجہ سے تمام مکامات پر آپ کی توصیف و تعریف بیان کی جاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار