

Loading content...
جو صاحبان خلوص ہیں وہ ظاہری طور پر دنیا میں نہایت معمولی اور گئی گزری حالتوں میں بسر کرتے ہیں مگر اللہ کی درگاہ میں ان کے بڑے بڑے اعتبار و اقتدار ہیں اور وہ اپنے پیدا کرنے والے کی نگاہ میں بہت عزت والے ہیں گو وہ مخلوق کی نگاہوں میں کیسے ہی حقیر و پریشان حال و محتاج سمجھے جاتے ہوں مگر وہ اہل طہارت اور قناعت ہیں دنیا کی مخلوق ان کی قناعت کو فقر و نادار ی کے معنوں میں سمجھتی ہے اور یہ وہی لوگ ہیں جو دین الٰہی کو مستنبط کرتے ہیں اور دشمنان دین کے ساتھ مجاہدہ پر آمادہ اور تیار ہیں خدائے سبحانہ و تعالیٰ نے ان کو ظلم و ستم پر تحمل کے ساتھ خاص طور پر موصوف و مخصوص فرمایا ہے اور وہ ہمیشہ دنیا میں انہی صفات کے ساتھ رہیں گے جب تک کہ خدائے واحب العطا یا ان کو دارالقرار بہشت کے دائمی قیام پر مشرف اور معزز فرمائے ان کی طبیعتوں میں صبر و شکیبائی کی مخصوص صفات اس لئے پیدا کی گئی ہیں کہ وہ ظلم و ایذا کے وقوع کے وقت صبر وشکیبائی کے جوہر دکھلائیں اور دنیا کے تمام مصائب کو نہایت خاموشی کے ساتھ برداشت کر جائیں تااینکہ ان تمام مراحل کو طے فرما کے برکات و حسنات عقبیٰ پر فائز المرام ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار