

Loading content...
تمہیں معلوم ہونا چاہیے ہمیں ہمارے بابا پاک علیہ الصلوات و السلام نے فرمایا تھا اے میرے لعل رب ذوالجلال والا کرام جل جلالہ نے اس زمین کے کسی حصے اور مقام و طبق زمین کو کسی بھی زمانے میں خالی نہیں چھوڑا کہ جس میں کوئی نہ کوئی اس کی حجت موجود نہ ہو کہ جو امور دینی و دنیاوی میں اس کی مددگار و معاون ہو اور مخلوق کے لیے دنیا و آخرت کے لیے ہادی و پیشوا ہو،انھوں نے فرمایا تھا اے میرے لعل اس وجہ سے ہم آپ کو آگاہ فرماتے ہیں اور ہم یہ جانتے ہیں کہ ہمارے بعد آپ انہی مقدس افراد میں سے ہیں جو حق کو حق اور باطل کو باطل کرنے کے لیے اس دنیا میں تشریف لاتے رہے ہیں یہ مقدس سلسلہ حق کو حق اور باطل کو باطل کرتا ہے اور کفر والحاد کی آگ کو بجھاتا ہے ان اصول و عقائد سے آپ پر لازم ہے کہ آپ آسیب زمانہ اور اپنوں اور بیگانوں کی دشمنی سے بچنے کے لیے ہمیشہ دور دراز پوشیدہ سے پوشیدہ مقامات میں اپنی سکونت اختیار کریں کیونکہ ہر زمانے میں ہر ولی الٰہی کا ایک دشمن بھی ضرور پیدا کیا گیا ہے اور وہ اس ولی امر کی مخالفت میں ہمیشہ اس کے ساتھ نزاع اور مخاصمت پر کمر بستہ رہا کرتا ہے اور اس کی مخالفت کی یہ وجہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے ولی الامر کے بارے میں جانتا ہے کہ مخالفوں کے ساتھ جہاد کو وہ اپنا فرض سمجھتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار