

Loading content...
وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فر جہ الشریف کی زیارت کے لئے بیس حج کیے لیکن میں زیارت سے محروم ہی رہا پھر اگلے سال جب ایام حج قریب آئے تو مجھے اپنے گھر میں ہی ایک رات عالم خواب میں حج کرنے کا اشارہ ہوا میں گھر سے روانہ ہوا اور مدینہ طیبہ میں پہنچا یہاں محلہ بنی ہاشم علیھم الصلوات و السلام میں جا کر شہنشاہ معظم ابو محمدؐ العسکری علیہ الصلوات و السلام کی پاک اولاد کے بارے میں ایک ایک سے دریافت کیا مگر کسی نے کوئی خبر نہ دی میں مایوس ہو کر مکہ کی طرف روانہ ہوا حجفہ کے مقام پہ ایک دن گزارا ،وہاں سے غد یر خم والے مقام کی طرف روانہ ہوا ،وہاں ایک مسجد میں نماز پڑھی اور دعائے زیارت کی اور مکہ پہنچ گیا اور وہاں دورانِ طواف ایک خوبصورت جوان سے میری ملاقات ہوئی انہوں نے مجھ سے دریافت کیا کہ آپ کہاں کے رہنے والے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار