

Loading content...
ہمارے لئے اس عقد کے واقعات بیان کرنا مشکل ہے کیونکہ جتنے کتب میرے محدود مطالعہ میں آئے ہیں ان میں اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں لکھا ہوا تھا اور یہ بھی میں کسی کتاب سے معلوم نہیں کر سکا کہ اس شادی خانہ آبادی کی تقریبِ سعید میں شہنشاہ پاک عجل اللہ فرجہ الشریف کی والدہ ماجدہ صلوات اللہ علیھا بھی موجود تھیں یا ان کے ارتحال کے بعد اہتمامِ عقد و تزویج فرمایا گیا اور اگر وہ موجود تھیں تو انہوں نے کس طرح اس تقریب کا انعقاد فرمایا اور اگر موجود خیر تھیں تو پھر اس پاک شادی کا انتظام کس نے کیا یہ ساری باتیں ہمارے لئے ابھی تک ایک راز ہیں مالک پاک عجل اللہ فرجہ الشریف نے چاہا تو خود آگاہ فرمائیں گے اس لئے اس کی تفصیل نہ لکھ سکنے کی اپنے قارئین سے معذرت چاہوں گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار