

Loading content...
جب امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے غیبت اختیار فرمائی تو معظمہ دوراں صلوات اللہ علیھا بالکل تنہا رہ گئیں گھر کے بزرگ پہلے ہی چھوڑ گئے تھے اس کے بعد اولاد کا سہارا تھا ان میں سے معصوم شہزادی صلوات اللہ علیھا نے حلہ میں رہنا پسند فرما لیا تھا اب صرف ایک لختِ جگر تھے تو انہیں بھی امت نے گھر میں نہ رہنے دیا گویا دکھی ماں کا آخری سہارا بھی امت ملعون نے چھین لیا تو سارا گھر ایک دم خالی ہو گیا گھر کے در و دیوار کبھی لختِ جگر کی یاد دلاتے، کبھی سرتاج کی یاد دلاتے ،آنکھوں میں بخت و اقبال کا زمانہ پھر جاتا اور یہ تنہائی اور بھی اذیت ناک بن جاتی،اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ معظمہ دوراں صلوات اللہ علیھا پاک سرتاج کی مجاور بن کر رہ گئیں گھر اطہر کے صحن میں پاک سرتاج صلوات اللہ علیہکا مزار تھا دن رات انہی کے سہارے گزار رہی تھیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار