

Loading content...
آج بھی ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہزاروں کے سامنے تشریف لاتے ہیں وہ لوگ ان کی زیارت سے مشرف ہو سکتے ہیں جس خوش نصیب کو چاہتے ہیں زیارت کرواتے ہیں اور جنہیں زیارت کروانا پسند نہیں فرماتے وہ دیکھ ہی نہیں سکتے اور بعض لوگ دیکھ سکتے ہیں تو پہچان نہیں سکتے ،یہ ان کا تصرف ِ ولایت ِ کلیہ ہے کہ وہ انسانوں سے حواس ،اعزا،عقل،شعور،ادراک وفہم ہر چیز پر کلی تصرف فرما سکتے ہیں اور کوئی چیز ان کے تصرف سے باہر نہیں ہے آج ہزاروں لوگ ان کی زیارت چاہتے ہیں ہزاروں اعمال کرنے کے باوجود جب وہ چاہتے ہیں تو کسی کو زیارت ہوتی ہے ورنہ سارے اعمال بیکار جاتے ہیںکیونکہ انہیں کوئی اعمال کے ذریعے زیارت کروانے پر مجبور نہیں کر سکتا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار