

Loading content...
دوستو یہ واقعہ شب ہجرت جیسا ہی ہے کہ جیسا کہ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دشمنوں کے سامنے سے گزر گئے اور کسی نے نہ دیکھا تھا انہیں بھی کوئی نہ دیکھ سکا کیونکہ اگر یہ نہ چاہیں تو انہیں کوئی دیکھ ہی نہیں سکتا ۔یہاں ایک توضیح کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ اس روایت میں مختلف مؤرخین نے مختلف سن لکھے ہیں بعض نے خمس وستین متینلکھا ہے بعض مورخین نے خمس و سبعین و متین لکھا ہے ،یعنی بعض نے اس واقعہ کو 265ہجری میں لکھا ہے بعض نے275ہجری میں لکھا ہے ، حالانکہ شہنشاہِ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف260ہجری کے اواخر سے 279ہجری تک حلہ شریف میں قیام پذیر رہے تھے اس لئے شواہدِ تاریخ سے اور عقلی طور پر بھی اور روایتی لحاظ سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہ جو بھی سن ہو اسے 279ہجری کے بعد کا ہونا چاہیئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار