

Loading content...
فوجی جمع ہوگئے تو ان سب نے تلاوت کی آواز سنی اور اس سے کافی دیر لطف اندوز ہوتے رہے اور ان پر ایک جذب کی کیفیت طاری ہو گئی اور وہ مبہوت ہو کر کھڑے رہے اس کے بعد وہ آواز آنا بند ہو گئی مگر ان پر ایک جذب کی کیفیت کافی دیرتک طاری رہی،اس کے بعد افسر شاہی نے کہا اب تم فوجی کیا دیکھ رہے ہو فوراََ اندر جا کر شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو باہر لے آئو۔ سارے فوجیوں نے کہا وہ تو باہر چلے گئے ہیں …اس نے کہا وہ کیسے ؟…انہوں نے کہا وہ ابھی ابھی تو ہمارے سامنے سے تشریف لے گئے ہیں کیا تو نے نہیں دیکھا تھا؟ …اس نے کہا میں نے تو نہیں دیکھا تھا …جب تم دیکھ رہے تھے تو انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا ؟انہوں نے کہا ہم یہ سمجھ رہے تھے تم بھی دیکھ رہے ہو اور تم ہمیں جب حکم دو گے تو ہم انہیں روکیں گے نہ ہی تم نے حکم دیا اور نہ ہم نے انہیں روکا اب تو وہ تشریف لے جا چکے ہیں۔ (خلاصہ)(R_124)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار