

Loading content...
بابا پاک علیہ الصلوات و السلام کے گھر اطہر میں موجود تھااورجب آپ سرداب مبارک میں داخل ہوئے تو آپ کی پاک والدہ صلوات اللہ علیھا اپنے حجرے کے دروازے سے نہایت حسرت و یاس کے عالم میں اپنے لختِ جگر عجل اللہ فرجہ الشریف کو جاتے ہوئے دیکھ رہی تھیں۔ یہ سن دو سو تراسی 283ہجری کی بات ہے،جب یہ فوجی ملاعین در اطہر پہ پہنچے تو انہوں نے دو تہائی فوجیوں کو حکم دیا کہ اس گھر اطہر کا محاصرہ کر لیں اور باقی ایک تہائی فوجیوں کو حکم دیا کہ تم حرم توحید میں داخل ہو جائو، یہ فوج گھر اطہر میں داخل ہوئی تو انہوں نے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے گھراطہر کی سرداب مبارک سے کلام الٰہی کی تلاوت کی آواز سنی ،اس وقت شہنشاہ معظم اپنی والدہ پاک صلوات اللہ علیہا سمیت اس سرداب مبارک میں تشریف فرما تھے ،سب فوجیوں نے وہ آواز سنی اور وہ تلاوت کی آواز اتنی دلنشیں تھی کہ اس نے سب کو اپنی طرف کھینچ لیا اس فوج کے سالار نے سارے فوجیوں سے کہا کہ جنہیں ہم ڈھونڈنے آئے ہیں وہ جناب اس سرداب مبارک میں موجود ہیں اس لئے سارے اپنا محاصرہ چھوڑ کر اس سرداب کے چاروں طرف آ جائیں جب وہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار