

Loading content...
ہوا یہ کہ ان ملاقاتوں کا بھی راز فاش ہو گیایہ تو مالک کی اپنی مصلحتیں ہیں ہم نہیںجانتے کہ ایسا کیوں ہوا اور یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ اگر نہ چاہیں تو کسی کو کوئی علم ہو ہی نہیں سکتا تھامگر یہ ان کی اپنی مصلحتیں ہیں جنہیں ہم نہیں سمجھ سکتے لیکن ہوا یہ کہ معتضد باللہ کو اطلاع مل ہی گئی کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اپنے نائبین سے سرداب مبارک میں اپنے سابقہ گھر اطہر میں ملاقاتیں فرماتے ہیں اور احکام جاری فرماتے ہیں اور وہ ایک ایک فرمان لکھ کر لاتے ہیں۔ اس کے بعد شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے سرداب مبارک میں نائبیں کو یاد فرمانے کا عمل ترک کر کے سامرہ کے مغرب میں ایک پہاڑ ہے اس کی ایک غار میں انہیں حاضر ہونے کا حکم فرمایا اور پھر اپنے گھروں کی بجائے وہاں نواب کو بلایا جاتا تھااور انہیں احکام دیئے جاتے تھے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف جب مسند فرماتے تھے توبلاتے ورنہ نواب کو بھی اس دن کا بھی علم نہ ہوتا تھا کہ جس دن بلایا جاتا تھا اور وہ ایک ایک بات لکھ کر لاتے تھے ۔(R_123)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار