

Loading content...
پہلی وجہ یہ تھی کہ آپ کے بابا پاک علیہ الصلوات و السلام کا گھر پہلے آباد تھا جب جناب امام حسنؐ عسکری علیہ الصلوات و السلام کی پھوپھی پاک صلوات اللہ علیھا اور ان کی والدہ پاک صلوات اللہ علیھا کا وصال الیٰ اللہ ہوا تو یہ گھر اطہر ایک دم خالی ہو گیا اس لئے اسے آباد رکھنا بھی ضروری سمجھا گیا دوسری وجہ یہ تھی کہ جناب جعفر تواب سلام اللہ علیہ کی رحلت 271ہجری میں ہو چکی تھی ان کی اولاد جن کی تعداد بیس سے بھی زیادہ تھی ان میں اُن کی دختران پاک صلوات اللہ علیھن بھی تھیں جنہیں سرپرستی کی ضرورت تھی ان کے فرزندان میں سے جناب ابوالرضا محسن بن جعفر تواب سلام اللہ علیہ اور جناب ابن الرضا عیسیٰ بن جعفر تواب سلام اللہ علیھما تو امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے خواص میںسے تھے ابوالرضا جناب محسن سلام اللہ علیہ کے بارے میں تو یہاں تک لکھا ہے کہ انہوں نے اپنے بزرگوں کی طرح عباسیوں کی توجہ اپنے امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے ہٹانے کیلئے جان کا نذرانہ بھی دیا یعنی جب مقتدر باللہ عباسی ملعون نے 300ہجری میں ظلم کا جال بچھایا تو انہوں نے شام میں جا کر خروج کر دیا اور
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار