

Loading content...
ہم آپ کی ذات و عظمت سے ناواقف تھے آپ ہمیں معاف فرما دیں ہم سے غلطی ہوئی ہے اور میں نے شرعی قسم کھائی کہ ہم واقعی آپ کی ذات سے بے خبر تھے پھر بھی میں اپنے دانستہ و نا دانستہ گناہوں کی معافی چاہتاہوں امید ہے آپ ہمیں ضرور معاف فرما دیں گے۔ رشیق کہتا ہے کہ میں نے لاکھ گریہ و زاری کی لیکن انہوں نے ہماری طرف بالکل توجہ نہ فرمائی اور عبادت میں مصروف رہے،ہم انہیں اسی حالت میں مصروفِ نماز چھوڑ کر واپس بھاگے اور سیدھے بغداد میں معتضد باللہ کے پاس پہنچے ہم نے اپنے آنے کی اطلاع دی تو وہ ملعون خود باہر آگیا اور آتے ہی بے تابی سے پوچھا کہ کیا کام ہو گیا ہے ؟ ان کا سر کہاں ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار