

Loading content...
اس محل کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور اس محل کے اندر کا منظر ہمیں وہاں سے نظر آرہا تھا ،ہم نے دیکھا کہ اس محل کے اندر ایک دلکش دریا بہہ رہا تھا اور اس پر ایک دبیز قالین بچھا ہوا تھا اور اس کے اوپر ایک سجادہ ٔ نماز آراستہ تھا اور اس پر ہم نے ایک قمری الوجہ ذات کو دیکھا جو مصروف ِعبادت تھے ان کے جاہ و جلال کی بھی کوئی مثال ہمارے سامنے موجود نہیں تھی، وہ شہنشاہِ معظم جس سجادۂ عبادت پہ مصروفِ نماز تھے ایسا لگتا تھا کہ وہ بھی سطحِ آب پر قائم ہے اور وہ اتنے خشوع و خضوع سے محوِ نماز تھے کہ انہیں ہمارے آنے کا احساس تک نہ ہوا ہم تینوں آدمیوں کو اس مظاہرۂ قدرت کامشاہدہ کر کے بڑی حیرت ہوئی اور ہماری آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ گئیں لیکن انہوں نے ہماری طرف بالکل توجہ نہ فرمائی کچھ دیر بعد ہمارے ایک ساتھی جس کا نام (احمد بن عبداللہ) تھااس نے کہا ہم جس کام کو آئے ہیں وہ بھی تو کریں میں نے کہا تم ہی آگے بڑھو ، اس نے آگے قدم بڑھایا اور دریا میں قدم رکھ دیا بس دریا میں قدم رکھنا تھا کہ وہ ایک انتہائی خطرناک اور عمیق دریا میں گر کر غوطے کھانے لگا اور اِدھر اُدھر ہاتھ پاؤں مارنے لگا اس کی یہ حالت دیکھ کر ہمیں ہوش آیا اور ہم نے اسے بڑی مشکل سے باہر نکالا لیکن وہ اس دوران بے ہوش ہو چکا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار