

Loading content...
وہاں پہنچ کر دیکھا کہ اس مکان کی آرائش و زیبائش بالکل امیرانہ طور پر کی گئی تھی اس کے کمروں کی ترتیب اور سجاوٹ سے صاحبان ِخانہ کے مزاج کی نفاست صاف جھلک رہی تھی ، جب انسان اس میں داخل ہوتا تھا تو دروازہ کے سامنے جہاں سے آمد و رفت ہوتی تھی وہاں ایک دل آویز برآمدہ اورمسقف خوش نما برآمدہ تھا کہ جسکے جھروکوں میں سے حسن جھانکتا نظر آتا تھا ، اس جیسا برآمدہ ہم نے کبھی نہیں دیکھا تھا ایسا معلوم ہوتا تھا کہ تمام دنیا کے معمار اور صناع اس جیسی عمارت بنانے سے عاجز آجائیں، جب ہم اس برآمدہ سے گزر کر صحن میں پہنچے تو کسی شخص کو صحن میں موجود نہیں پایا جب ہم نے اس صحن کو عبور کر لیا تو سامنے ایک شاہی قصر نما محل نظر آیا جسے دیکھ کر آنکھیں زمین ادب چومنے لگتی تھیںاور یہ عجیب بات تھی کہ اس محل کے سامنے ہمیں ایک دریا بہتا ہوا نظر آیا ہمیں ایسا لگتا تھا کہ وہ محل ایک سمندر کی پشت پر تعمیر کیا گیاہے اوروہ محل پہلی نظر میں یہ تاثر دیتا تھا گویا جیسے سمندر کے درمیان کوئی بڑی سی مرغابی سینہ نکالے تیر رہی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار