

Loading content...
ہوئے کہ یہ توکچھ بھی نہیں کہتا آخر ہم ہی نے خود اس سے پوچھا کہ اس گھر میں کون رہتا ہے ؟اس نے جواب دیا اس گھر کا مالک ہی رہتا ہے اور کون رہتا ہے ، ہم اس کا جواب سن کر اور بھی حیران ہو گئے اور وہ غلام اپنے کام میں مصروف رہا ہمیں جس مزاحمت کا خطرہ تھا وہ جاتا رہا اور اس غلام نے ایسی آزادی اور بے پرواہی سے ہمارے سوالات کا جواب دیا کہ مجھے اس کی بے خوفی اور جرات پر سخت تعجب ہوا مجھے یقین تھا کہ شاہی سپاہی ہونے کے باعث وہ ہم لوگوں سے ڈرے گا مگر وہ ہرگز نہ ڈرا ،اور نہ خائف ہوا، اور اپنے کمال استقلال سے جس کام میں مصروف تھا برابر مشغول رہا اور جواب دینے کے بعد پھر ہماری طرف مطلق متوجہ نہیں ہوا اس لئے ہمیں یقین ہو گیا کہ ہم لوگوں کو اس کی مزاحمت سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا بہر حال اس نے ہم سے کوئی مزاحمت نہیں کی اور ہم لوگ بلا روک ٹوک اس عمارت کے اندر چلے گئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار