

Loading content...
معتضد ملعون کے معتمدین میں سے ایک فوجی جوان تھا جس کا نام رشیق تھا یہ روایت کرتا ہے کہ ایک دن مجھے معتضد باللہ عباسی نے بلایا جب میں اس کے پاس گیا تو دیکھا کہ اس کے پاس دو افسر بیٹھے ہوئے تھے اس نے مجھ سے کہا کہ میں تمہیں ایک اہم کام سونپنا چاہتا ہوں اسے انتہائی راز داری سے سر انجام دینا ہے،میں نے تمہارے لئے شاہی اصطبل سے تین تیز رفتار گھوڑے منگوائے ہیں وہ سائیس لے کرتمہارے انتظار میںمحل کے دروازے پر کھڑا ہے تم تینوںاسی وقت سامرہ کی طرف چل پڑو راستے میں کہیں آرام نہ کرنا اور گھوڑوں کی باگیں اُٹھائے چلے جانا وہاں پہنچ کر تھوڑی دیر تک کارواں سرائے میں ٹھہر جانا جب دوپہر کا وقت ہو جائے تو فلاںمحلہ میں جانا اس محلے میں ایک خوصبورت مکان ہے اس کا اس نے پورا پورا نشان بتا کر کہا کہ اس میں چلے جانا اس کے در پہ تمہیں ایک سیاہ فام غلام ملے گا تم لوگ اس کی پرواہ نہ کرنا بلکہ یک بار ہجوم و حملہ کر کے اس مکان کے اندر بلا خوف و خطر گھس جانا اور جس شخص کو بھی اندر پانا بلا عذر اس کا سر قلم کر کے میرے پاس لے آنا رشیق کہتا ہے کہ ہم حکمِ سلطانی پا کر فوراً سامرہ شریف میں آئے وہاں کاروان سرائے میں قیام کے بعد ہم اس مطلوبہ گھر کی تلاش میں چل پڑے اسے تلاش کرنے میں ہمیں کسی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑا جب ہم وہاں پہنچے تو دیکھا ایک سیاہ فام غلام دروازہ پہ موجود تھا جو سوتی دھاگے سے آزار بند بُننے میں مصروف تھا جب ہم وہاں پہنچے تو وہ بڑی بے نیازی سے اپنے کام میں مصروف رہا اور ہماری طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہ دیکھا ہم حیران
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار