

Loading content...
یہ مشہور واقعہ احمد بن موفق معتضد باللہ کے زمانہ کا ہے اور اس کا دور279 ہجری تا 289 ہجری تک کاہے اور اس کے دورِ حکومت کی ابتدا تک شہنشاہِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف شہر حلہ کے نواح میں مقیم رہے اور اس کے دور میں280 ہجری میں دوبارہ واپس سرمن رائے میں خفیہ طور پر تشریف لائے حتیٰ کہ نواب خواص کو بھی اس آمد کی خبر نہ تھی لیکن بنی عباس کی جاسوسی کا نظام اس معاملہ میں بہت فعال تھا اور شیعوں کی نگرانی اور خواص کے حرکات و سکنات پر ان کی مسلسل نگاہ تھی اور اسی نظام نے آخر کار اس کا پتہ لگا لیا کہ شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف یہاں تشریف فرما ہیں اور اس کا پتہ ملعون کو بتا دیا جس کا ردِ عمل اس واقعہ کی صورت میں سامنے آیا جسے واقعہ ٔ رشیق کہاجاتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار