

Loading content...
امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف جب معتضدباللہ عباسی ملعون کے دور میں واپس سامرہ تشریف لائے تو آپ نے اپنے سابقہ گھر اطہر کو زینت نہ بخشی بلکہ ایک نیا گھر تعمیر فرمایا اور وہ ایک ایسی جگہ بنایا گیا تھا کہ جس کے چاروں طرف ایسے لوگ آباد تھے جو اس راز کو راز رکھ سکتے تھے وہ انتہائی خوبصورت گھر تھا جس گھر اطہرکے حسن اور حسنِ تعمیر کا ذکر واقعہ رشیق میں ہے وہ یہی گھر تھا اور آپ نے اس میں کافی عرصہ قیام فرمایا،اس دوران معتضد ملعون نے دوسرے بنی عباس کی طرح منجملہ سادات کے خلاف تو کارروائیاں نہ کیں اور عام سادات کے بارے میں اس کی رائے درست رہی مگر ہمارے شہنشاہِ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کے بارے میں اس کی رائے ہمیشہ مخالفانہ رہی اور باقی بنی عباس کی طرح یہ خائف رہتا تھا کہ وہ ذات کسی وقت خروج فرما کر یہ تخت و تاج مجھ سے چھین نہ لیں اس لئے اس نے اپنی طرف سے جاسوسی کا نظام سخت رکھا اور ہمیشہ موقع کی تاک میں رہا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار