

Loading content...
یہاں علامہ مجلسی نور اللہ مرقدہ کی ایک تاکید کا اعادہ کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ انھوں نے فرمایا تھا مجھے علما پر حیرت ہے کہ وہ ان معظمہ و مخدرہ عصمت مستورات صلوات اللہ علیہ کی زیارت کی طرف عوام کو راغب نہیں کرتے جبکہ انکی زیارت مستحبات میں سے افضل ترین ہے ، اس طرح میں بھی زائرین سے گذارش کرونگا کہ جب بھی ان مقامات مقدسہ پر جائیں تو انکی زیارت بھی کریں اوران کے روضہ ہائے اطہر کے سامنے دعائے تعجیل فرج کرنا انتہائی ضروری ہے اور یہ اجر رسالت اور ایفائے عہد ولایت ہے ، فریضہ عبدیت و غلامی ہے اور کسی مرد کو انکے مزارات پہ نگاہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ روضہ اطہر کے باہر ہی سے زیارت کرنا چاہیے اور وہاں دعا ئے تعجیل فرج اپنی طرف سے ١ور ہماری طرف سے بھی ضروری کریں ان کا احسان ہو گا ، دوستو ہمارے پیش نظر ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہ کی سیرت ہے نہ کہ کلی طور پر کتاب غیبت لکھنا اس لئے ہم دیگر واقعات کے بارے میں اختصار سے کام لے رہے ہیں زمانے غیبت کے بارے میں ہم پھر کسی کتاب میں تفصیلات فراہم کریں گے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار