

Loading content...
امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف جب سامرہ شریف میں واپس تشریف آئے تو آتے ہی ان کے دشمنوں کو ایک صدمہ سے دو چار ہونا پڑا وہ تھا جدہ طاہرہ صلوات اللہ علیھا کے وصال کا صدمہ ، شاید واپسی کی وجہ بھی یہی ہو کہ ان کی نیابت کے زمانہ کا اختتام تھا اور ان کی آخری رسومات میں شریک ہونا بڑا ضروری تھا ان کے وصال کے واقعہ کے ضمن میں مؤرخین نے لکھا ہے کہ ان کی تدفین کے متعلق جناب جعفر تواب سلام اللہ علیہکا دوسرے خاندان سے اختلاف ہو گیا اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی والدہ ماجدہ صلوات اللہ علیھا ان کے بھائی جناب ابو محمدؐ العسکری علیہ الصلوات و السلام کے گھر اطہر میں دفن ہوں جبکہ باقی خاندان والے چاہتے تھے کہ مزار گھر اطہر کے اندر بنائی جائے تو اس پر جناب جعفر نے جوش میں کہہ دیا کہ یہ ہمارا گھر ہے اور ہمیں اختیار ہے کہ انہیں دفن ہونے دیں یا نہ ہونے دیں اس پر امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریفتشریف لائے اور فرمایا چچا جان ذرا پھر سے فرمائیں کہ یہ گھر کس کا ہے ؟ یہ سن کر وہ خاموش ہو گئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار