

Loading content...
معتمد باللہ ملعون کے دور میں یہ مال خفیہ طریقے سے آتا تھا کیونکہ معتمد ملعون کا یہ حکم تھا کہ سادات کیلئے جو بھی کوئی مال بھیجے اس کو بحقِ سرکار ضبط کر لیا جائے مگر معتضد کے دور میں چونکہ یہ خطرہ نہ تھا اس لئے جناب محمدؐ بن زید علوی سلام اللہ علیہ نے یہ مال ظاہراً بھیج دیا بغداد کے کوتوال کو جب اس کی خبر لگی تو اس نے وہ مال ضبط کر کے معتضد کے دربار میں پیش کر دیا اور سارا ماجرا بھی سنایا یہ سن کر معتضد باللہ نے بھرے دربار میں ایک خواب سنایا اس نے کہا میں نے دیکھا ہے کہ ایک پل سے میں گزر رہا ہوں آگے جا کر دیکھتا ہوں کہ عین پل کے درمیان میں امیرالمومنین علیہ الصلوات و السلام محوِ نماز ہیں میں نے انتظار کیا کہ یہ نماز مکمل فرما لیں تب میں گزروں گا ۔جب آپ نے نماز مکمل فرما لی تو میں قریب گیا اور عرض کی آقا آپ میری اولاد پر بھی حکومت کے حکم کو جاری فرمائیں اور میری اولاد کو بھی حکومت عطا فرمائیں۔اس پر انہوں نے فرمایا کیا تم ہماری پاک اولاد کی مخالفت تو نہ کرو گے ؟ اور اپنی اولاد سے بھی اس کا عہد لو گے ؟…میں نے وعدہ کیا اس پر انہوں نے فرمایا تو وعدے پر قائم تو نہیں رہے گا مگر ہم تمہاری اولاد میں حکومت کو جاری فرماتے ہیں ، اس کے بعد ایک بیلچہ مجھے عطا فرمایا کہ اس سے زمین پر ضربیں لگا ؤ جتنی ضربیں لگاؤ گے تمہاری اتنی نسلیں حکومت میں آئیں گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار