

Loading content...
سیف الدولہ کے خاندان کو بنی مزید کے ساتھ بنی دبیس بھی کہا جاتا تھا کیونکہ ان کا قریبی جد دبیس بن علی بن مزید تھا ان کی حکومت کا قیام 387ہجری میں ہوا جس کا آغاز ابوالحسن علی بن مزید نے کیا۔ وہ اس طرح کہ قدیم شہر الجامعین کے نواح میں بنی اسد آباد تھے اس نے بنی اسد کو جمع کر کے اپنی حکوت کی بنیاد رکھی اس زمانہ میں شہر حلہ نہیں بنا تھا صرف شیعوں کو علم تھا کہ اس مقام پہ شہنشاہِ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے انیس 19 یا بیس 20 سال قیام فرمایا تھا اس لئے وہ اس جگہ کا احترام کرتے تھے اور انہیں اس احترام کی سزا بھی ملی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار