

Loading content...
فرات مانا جاتا تھااور اس کی مغربی شاخ کو اُس وقت نہر سوران کہا جاتا تھا اور نہر سورابھی کہا جاتا تھا آج کل وہی نہر سوران ہی دریائے فرات کہلاتی ہے، اس کی جو مغربی شاخ تھی وہ کوفہ و کربلا معلی سے گزر کر بطائح یعنی مرداب میں گر جاتی تھی اس زمانہ میں اس کی مغربی شاخ مزید جنوب میں جا کر قصر ابن ھبیرہ کے شہر کے مغرب میں دو میل کے فاصلہ سے گزرتی تھی قصر ابن ھبیرہ سے چند میل جنوب میں بابل کے قدیم کھنڈرات موجود ہیں اور بابل کے قدیم شہر سے تھوڑی دور مزید جنوب میں شہر حلہ آباد ہوا اُس زمانہ میں اس کا نام حلہ نہیں تھا اور قصر ابن ھبیرہ ہی ایک ایسا شہر تھا جو بغداد اور کوفہ کے درمیانی شہروں میں سے سب سے بڑا شہر مانا جاتا تھا ،اس شہر قصر ابن ھبیرہ کو سیراب کرنے کیلئے دریا سے ایک نہر نکالی گئی تھی جس کا نام تھا ابو رُحا ( چکی کا باپ ) یہ شہر قدیم بابل کے کھنڈرات سے چند میل جنوب میں واقع تھا اور اب تو یہ شہر صفحۂ ہستی سے مٹ چکا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار