

Loading content...
میں یہ سمجھتا ہوں کہ جب اپنی کمسن شہزادی صلوات اللہ علیھا کو مزار کے قریب لائے ہوں گے تو انہیں بھی فرمایا ہوگا بیٹی آنکھیں کھولو اور اپنے پیارے با با جان سے وداع کرلو کیونکہ آپ نے تو پھر یہاں واپس ہی نہیں آنا ،آج جی بھر کے بابا جان سے مل لو پھر تو تمہارے بابا جان تو کجا ان کی مزار کی زیارت بھی نصیب نہیں ہو گی ،جب مزارات کی زیارت سے فارغ ہوئے تو در اطہر کی طرف بڑھے اور جب محملوں پر سوار ہوئے تو ایک حسرت بھری الوداعی نگاہ اپنے گھروں کی طرف فرمائی ،اس وقت امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے پاک پردہ دارانِ توحید کے محملوں کو کوچ کا حکم دیا اور یہ کاروانِ راہِ رضا پوری رات چلتا رہا اس دور میں عام طور پر اونٹوں پہ تقریباً اسی 80 میل کا سفر بغیر رکے کیا جا سکتا تھا جو اس وقت ایک منزل شمار کی جاتی تھی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار