

Loading content...
جب محمل دروازے پہ بیٹھ چکے تومعظمہ ٔ دوراں صلوات اللہ علیھا کے کمرے میں جاکر ایک کنیز نے اطلاع دی کہ محمل تیار ہیں تشریف لائیے ،اس وقت معظمہ دوراں صلوات اللہ علیھا اس طرح اپنے حجرہ مبارک سے برآمد ہوئیں کہ اپنی معصوم شہزادی صلوات اللہ علیھاکو سینہ سے لگایا ہوا تھا اور پانچ سال کے شہزادے کا ہاتھ تھاما ہوا تھا پردہ قدموں میں لپٹتا آ رہا تھا جب اپنے بچوں کو لے کر صحن کے وسط میں پہنچیں تو دروازے کی طرف جانے کی بجائے صحن میں موجود اپنے پاک سرتاج علیہ الصلوات و السلام کی مزار کی طرف رخ کیا اور اپنے لخت جگر عجل اللہ فرجہ الشریف سے فرمایا ہم چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے بابا جانؐ سے اجازت بھی لے لیں اور تمہارے جد پاکؐ سے بھی وداع ہو لیں اور ان کی قدم بوسی بھی کر لیں یہاں تاریخ خاموش ہے کہ انہوں نے کس طرح وداع فرمایا لیکن مناسبت اور موقعہ کو دیکھ کر دل یہ مانتا ہے کہ جب اپنے لختِ جگر عجل اللہ فرجہ الشریف کا ہاتھ پکڑ کر اور اپنی معصومہ صلوات اللہ علیھا کو سینہ سے لگائے سرتاج کی مزار پہ آئے ہوں گے تو یہ ضرور عرض کی ہو گی کہ سرتاج آپ دیکھ رہے ہیں سارا زمانہ دشمن ہے اور میرے چھوٹے چھوٹے بچے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار