

Loading content...
معتمد باللہ عباسی ملعون کے زمانے تک عباسی سلطنت کا دار الحکومت سامرہ (سرمن رائے ) رہا تھا مگر معتمد باللہ ملعون نے پھر دوبارہ دار الحکومت بغداد کو بنایا تھا، بغداد سامرہ شریف سے 80 کلو میٹر جنوب میں واقع ہے اور بغداد سے حلہ شریف 220 کلو میٹر مزید جنوب میں واقع ہے یعنی سامرہ سے حلہ شریف تقریبا 300 کلو میٹر جنوب کی طرف واقع ہے یہ وہی دور ہے کہ جب معتمد ملعون کو یقین ہو گیا کہ وہ شہنشاہِ یزداں صفات عجل اللہ فرجہ الشریف سامرہ ہی میں موجود ہیں تو اس نے گھر گھر تلاشی کا پروگرام بنایا،کیونکہ ان سابقہ چھ ماہ میں جو گھر چھوڑا گیا تھا وہ عارضی طور پر تھا اور وہ سفر سرمن ہی کے اندر ہی اندر کا تھا جس میں زیادہ تر قیام اپنے ہی گھر اطہر میں رہا اور جب ظالمین کا کوئی پروگرام ہوتا تو اس وقت سامرہ ہی کے کسی مومن کے گھر کو زینت بخشی جاتی تھی مگر اب جو تیاری ہو رہی تھی یہ سامرہ چھوڑنے کی ہو رہی تھی اِدھر قصرِ دارالامارہ میں گھر گھر تلاشی کا پروگرام بن رہا تھا اُدھر خانۂ توحید و رسالت میں سامانِ سفر باندھے جا رہے تھے یہ دوسری مرتبہ گھر اطہر سے سفر ہورہا تھا اس سے قبل جو سفر ہوا تھا وہ صرف سامرہ اور نواح سامرہ تک محدود تھا مگر یہ سفر ایک طویل سفر تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار