

Loading content...
ہم جناب کافور سلام اللہ علیہ کے ساتھ اپنے مالک پاک علیہ الصلوات و السلام کے در اطہر پہ حاضر ہوئے جب گھر اطہر میں داخل ہوئے تو نشست گاہ میں اپنے مالک پاک علیہ الصلوات و السلام کے لختِ جگر عجل اللہ فرجہ الشریف کو جلوہ آرا دیکھا وہ اتنے حسین تھے جیسے وہ ایک چاند کا ٹکڑا ہوں اور انہوں نے سبز رنگ کا لباس زیبِ تن فرمایا ہوا تھا ہم نے انہیں سلام کیا تو انہوں نے بہترین طریقہ سے سلام کا جواب عطا فرمایا اس کے بعد انہوں نے ہماری ہر چیز کی خبر دی ایک ایک کے نام اور سواریوں تک کی تفصیل سے ہمیں خود آگاہ فرمایا اور مال کی پوری تفصیل بتا دی اور ہماری ہمانیوں (رقم کی تھیلیوں)میں جو کچھ تھا اس کی بھی تفصیل سے آگاہ فرمایا جب ہم نے یہ سب کچھ دیکھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار