

Loading content...
میں یہاں عرض کروں گا کہ اس کی ایک اور مثال بھی اسی گھر اطہر میں موجود تھی وہ یہ کہ امام صادقِ آلِ محمدؐ علیہ الصلوات و السلام نے بھی اپنا وصی اپنے حرمِ اطہر صلوات اللہ علیھا کو قرار دیا تھا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ منصور دوانقی ملعون نے عاملِ مدینہ سے کہہ دیا تھا کہ جب وصیت نامہ مجمع میں پڑھا جائے تو امامِ صادق علیہ الصلوات و السلام جسے اپنا وصی قرار دیں تم ان کا سر قلم کر کے میرے پاس بھیجنا جب وصیت نامہ کھولا گیا تھا تو اس میں لکھا تھا کہ ہماری طرف سے پہلا وصی منصور دوانقی ملعون ہے اگر وہ یہ منصب قبول نہ کرے تو دوسرا وصی عاملِ مدینہ ہے اگر وہ بھی یہ منصب قبول نہ کرے تو پھر ہمارے حرم اطہر صلوات اللہ علیھا ہمارے وصی ہیں ان کے بعد امام موسیٰ کاظم علیہ الصلوات و السلام ہمارے وصی ہیں اور اس طرح کافی عرصہ منصبِ وصایت سرکار علیہ الصلوات و السلام کے حرم اطہر صلوات اللہ علیھا کے پاس رہا یعنی اس طرح یہ تیسری مثال تھی نہ کہ پہلی دفعہ ایسا ہو رہا تھا۔ (R_109)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار