

Loading content...
اس دور میں آپ نے کتنے گھر بدلے اور کتنے نام پاک بدلے اس کی مکمل تفصیل کسی کتاب میں درج نہیں ہے اس دور میں یہ ضرور تھا کہ آپ اکثر اپنے بابا پاک علیہ الصلوات و السلام کی زیارت کو اپنے گھر میں ضرور تشریف لے جاتے تھے یہ بھی ممکن ہے کہ اس دور میں زیادہ تر قیام اپنے ہی گھر اطہر میں رہا ہو اور ظالمین کی کار وائیوں سے قبل کہیں تشریف لے جاتے ہوں وہ جو بھی صورت حال تھی اسکے بارے میں ہمیں تفصیل میسر نہیں آئی صرف اتنا معلوم ہے کہ اس دوران آپکا قیام اپنے گھر اطہر میں مستقل نہیں رہا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار