

Loading content...
انہی وجوہات کی بنا پر ہم حکم دیتے ہیں کہ تم ہمارا نام معلوم ہی نہ کرو کیونکہ تم نام معلوم کرو گے پھر اسے بیان کرو گے تو دشمن تفتیش پر آمادہ ہو گا اور تم پر ظلم کرے گا تم پر ظلم پر ظلم ہوں گے اس طرح احکام کے نفاذ میں خلل واقع ہو گا، اسی طرح کا ایک حکم عبداللہ صالحی کی توقیع مبارک میں صادر فرمایا تھا کہ جب اس نے عریضہ لکھا کہ مولائے کائنات آپ ہمیں اپنے نام پاک اور اپنی رہائش گاہ کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ ہم آپ کی زیارت کا شرف حاصل کر سکیں ۔اس کے جواب میں فرمایا تم فی الحال ایسی باتیں نہ پوچھو تم ہمارا نام پاک پوچھو گے تو پھر اسے بیان کرو گے پھر اسے شہرت ملے گی تم جائے رہائش پوچھو گے تو یہ بات تم سے آگے چلی جائے گی اس طرح دشمن کو نشان دہی ہو جائے گی اور اس وجہ سے تم ظلم کی زد میں آ جاؤ گے۔ (R_107)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار