

Loading content...
جدہ طاہرہ صلوات اللہ علیھا کی طرح اپنے حق سے محروم کر دئے گئے ہیں جیسا کہ تم دیکھ رہے ہو ہماری موجودگی کے باوجود ہمارے بابا پاک علیہ الصلوات و السلام کو لا ولد قرار دے کر ان کا گھر بانٹ لیا گیا ہے ہم خاموشی سے سب کچھ دیکھ رہے ہیں ہمارے مظلوم بابا علیہ الصلوات و السلام کے اہل و عیال پردہ دار صلوات اللہ علیھن در بدری کی صعوبات میں مبتلا ہیں وہ بے سرو سامانی اور پریشانی کے عالم میں کبھی کسی جگہ جاتے ہیں کبھی کسی جگہ جاتے ہیں ہمارے در پیش ایک پریشان کن سفر ہے ان کی اولاد اور اہلِ حرم کی یہ کیفیت ہے کہ نہ تو وہ کسی سے اپنا تعارف کرا سکتے ہیں اور نہ ہم اپنی ولدیت ہی بیان کر سکتے ہیں اور ہمارے مظلوم بابا علیہ الصلوات و السلام کے غلام اور کنیزیں در بہ در ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور خوف و ہراس کے عالم میں چھپتے پھر رہے ہیں کوئی بھی ان کا پرسانِ حال نہیں اور انہیں اتنا کچھ بھی کوئی نہیں دیتا کہ ان کا آرام سے گزر بسر ہو سکے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار