

Loading content...
یہ بھی ایک تاریخی حقیقت ہے کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی والدہ ماجدہ تنہا نہیں تھیں بلکہ ان کے ساتھ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی کمسن ہمشیر صلوات اللہ علیہا بھی تھیں مگر واقعہ اسیری لکھنے والوں نے ان کا کہیں ذکر نہیں کیا جس سے ثابت ہے کہ آپ جناب اپنے لخت جگر عجل اللہ فرجہ الشریف کے ساتھ تھیں اور سارا گھر پاک اللہ کے جبروتی نظام کے ماتحت محفوظ تھا ہاں یہ بات ہے کہ اس دور میں آپ جناب نے سامرہ میں چھ ماہ تک قیام رکھا اور اپنے گھر بھی قیام رہا اور باہر مومنین کے گھروں میں بھی ،اور نامعلوم کتنے گھروں کو شرف بخشا گیا مگر وہ چھ ماہ سامرہ شہر اور اس کے نواح میں رہے گویا سامرہ ہی میں قیام پزیر رہے چھ ماہ بعد پھر سفر ہوا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار