

Loading content...
اب آپ جب بھی کسی مآخذ کی کتاب میں یہ واقعہ دیکھیں گے تو کہیں بھی ان کا نام پاک نہ ملے گا بلکہ گرفتاری کے واقعہ میں اسی پاک کنیز بی بی صیقل سلام اللہ علیھا کا نام ہی لکھا ہوا ملے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ ملکہ کائنات صلوات اللہ علیھا تو اللہ جل جلالہ کی حفاظت میں تھیں کیونکہ ناظم کائنات خود ان کے لخت جگر تھے اور ان کے بارے میں آج ہم تو اچھی طر ح جانتے ہیںکہ جب چاہتے ہیں کسی پہ ظاہر ہوتے ہیں جب نہ چاہیں تو سامنے موجود رہ کر بھی کسی کو نظر نہیں آتے اور نہ ہی کوئی اپنی کوشش سے دیکھ سکتا ہے جب انہیں کوئی نہیں دیکھ سکتا تو ان کے پردہ داران کو کون دیکھ سکتا ہے یا گرفتار کر سکتا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار