

Loading content...
دوسری طرف عباسی جاسوس اور گماشتے دیکھ رہے تھے کہ مومنین باہر سے جب سامرہ آتے ہیں تو بہت پریشان آتے ہیں جب سامرہ سے جاتے ہیں تو بہت خوش خوش جاتے ہیں لازماً ان کا رابطہ اپنے مولا سے ہو رہا ہے انہوں نے جب تحقیق کی تو پتہ چلا کہ ایک سیاہ فام غلام انہیں درِ اطہر پہ لاتا ہے اور اندر ایک مستور ہے جس کیلئے یہ غلام کام کرتا ہے اور وہی مستور ہی شہنشاہِ معظم امامِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریفتک مال پہنچاتی ہیں لہٰذا اس مستور ہی سے سب کچھ معلوم کیا جا سکتا ہے یہ سوچ کر ظالمین نے گھر اطہر پہ دوبارہ چھاپا مارا اور اس پاک کنیز بی بی صیقل سلام اللہ علیھا کو گرفتار کر کے انہیں دربار میں لے آئے جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کس کیلئے کام کرتی ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار