

Loading content...
جن شیعوں پہ شہنشاہِ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف مہربان ہوتے ان کی راہنمائی کیلئے جناب کافور سلام اللہ علیہ کو بھیجا جاتا اور وہ انہیں در اطہر تک لاتے اور اندرونِ خانہ پاک کنیز رابطہ بنتیں،جیسا کہ کتبِ غیبت میں شیعانِ قم کے وفد کے ساتھ علی بن سنان موصلی کا واقعہ ہے کہ جب وہ ما ل لے کر آئے تو جناب جعفر تواب سلام اللہ علیہ نے مال طلب کیا جب انہوں نے نہ دیا تو انہیں دربار بنی عباس میں طلب کروا لیا گیا اور بزورِ حکومت خمس کی وصولی کرنا چاہی تو انہوں نے خلیفۂ وقت کو جواب دیا کہ ہم تو اجیر ( مزدور ) ہیں اس مال کے مالکوں نے کہا ہے کہ جو ان کی شرائط پوری کر دے یہ مال اس کو دینا ہے اب اگر کوئی وہ شرائط پوری کرے گا اور اس مال کی تفصیل سے خود ہمیں آگاہ کرے گا تو مال اس کو دے دیں گے اگر مطلوبہ شرائط پورے نہیں ہوں گے تو مال مالکوں کو واپس کر دیں گے۔(R_102)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار