

Loading content...
ادھر حالات رابطہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے تھے یعنی دشمن کی وجہ سے رابطہ ناممکن تھا ادھرپورا عالم ِتشیع لا وارث بکریوں کی طرح محوِجولان تھا اس دورِ حیرت و ضلالت میں شیعہ کئی حصوں میں تقسیم ہو گئے تھے بعض نے تو کفر و ارتداد کو گلے لگا لیا تھا اور اسلام ہی کو خیر باد کہہ دیا ،ان میںسے بعض نے استعجال کیا اور جناب جعفر تواب سلام اللہ علیہ کو ہزاروں ظاہری برائیوں کے باوجود امامِ معصوم مان لیایہ کہا کہ امامت دو بھائیوں میں ثابت ہے جیسا کہ پاک حسنین علیہ الصلوات و السلاممیںتھی مگر آگے امامت چھوٹے بھائی میں جاری ہوئی اسی طرح جناب جعفر تواب علیہ السلام میں امامت کا سلسلہ جاری ہوا ہے جبکہ اس کے بارے میں احادیث موجود تھے کہ اجتماعِ امامت فی الاخوین پاک حسنینعلیہ الصلوات و السلام کے بعد ماننا جائز ہی نہیں ہے جیسا کہ غیبت طوسی میں ان روایات کو جمع کیا گیا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار