

Loading content...
اب ذرا اس واقعہ کی تہہ تک بھی دیکھ لیں تاکہ اس کی حقیقت کو سمجھنے میں آسانی رہے ، آٹھ ربیع الاول سے گیارہ شوال 260 ہجری تک کا جو عرصہ ہے یہ بہت ہی تاریکی کا دور ہے جونہی مطلع ِ ولایت کے گیارہویں آفتابِ آفاق تاب نے غروب فرمایا پوری دنیا ایک دم ہدایت سے محروم ہو گئی اور ایک دورِ فَترة کی رات نے پوری دنیا کو ڈھانپ لیا یہ ایک زمانہ ٔ حیرت و ضلالت تھا اسے عربی میں سبطیہ بھی کہتے ہیں یہ نام اس زمانہ کے ہوتے ہیں کہ جس دور میں دنیا کو معلوم نہ ہو کہ ان کا امام و نبی و حجت ِ خدا کون ہیں ؟ اور کہاں ہیں ؟ جس دور میں مخلوقِ خدا سے حجت ِ خدا غائب ہو اسی کو زمانہ ٔ فترة و حیرت کہتے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار