

Loading content...
جب ظالمین نے ان سے شہنشاہِ معظم حجتِ دوراں عجل اللہ فرجہ الشریف کے بارے میں باز پرس کی تو انہوں نے فرمایا وہ ابھی دنیا میں نہیں آئے وہ ہمارے شکم میں ہیں انہوںنے اب پیدا ہونا ہے اور وہی آلِ محمدؐ صلوات اللہ علیھم اجمعین کے منتقم ہوں گے اور وہی ظالمین کی حکومتوں کا خاتمہ کریں گے اس پر ملعونِ بغداد نے انہیں قاضی حسین بن ابی شوراب کی نگرانی میں دے دیا کہ جب تک وہ بچہ پیدا نہ ہو انہیں واپس نہ جانے دیا جائے اس طرح پورے چھ ماہ وہ بی بیسلام اللہ علیھا حسین بن ابی شوراب کے مکان میں نظر بند رہیں تا اینکہ صاحبِ زنج کا خروج ہوا اور بنی عباس کو اقتدار کے لالے پڑ گئے اور اس ظلم کا محرک عبیداللہ بن یحییٰ بن خاقان وزیر بھی مر گیا تو اس بی بی سلام اللہ علیھا کو رہائی ملی ۔(R_96)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار