

Loading content...
بھی ہیں،اسطرح شیعہ مسلک عقیدے اور عمل دونوں چیزوں کا حامل تھا جس کی وجہ سے دشمن بھی یہ کہتا ہو ا نظر آتا تھا کہ ان جیسا کوئی دیندار نیک اور پاکیزہ کوئی شخص نہیں ہے کاش یہ شیعہ نہ ہوتے یہ تھا اس دور کے مذاہب کا مزاج اس میں اگر جناب جعفر تواب علیہ السلام غیر شرعی افعال کا کوئی چھوٹا موٹا مظاہرہ فرماتے تو عام مومنین اسے اگنور کرکے انہی کو امام سمجھے رہتے اور اسطرح انکی ہدایت کیلئے جو عمل جاری کیا تھا وہ ادھورا رہ جاتا اس لئے انھیں دکھاوے کیلئے طائفوں کو دریائے دجلہ کے کنارے بلا کر شام کے وقت سارے رؤسا کو جمع کرکے بزم جمانا اور انکے سامنے دکھاوے کی شراب نوشی کرنا اور آنے والوں کے سامنے اپنی ایک انتہائی غیرشرعی تصویر بنانے کی اشد ضرورت تھی اور اسکے سوا انکا مقصد کبھی بھی پورا نہیں ہوسکتا تھا اس لئے انھوں نے مومنین کے سامنے اپنی غیرشرعی امیج بنادی او ر دشمن کے سامنے بھی خود کو ایک بیوقوف اور لالچی انسان بنا کر پیش کردیا حتیٰ کہ ایک دن معتمد ملعون کے پاس تشریف لے جاتے ہیں اور کہتے ہیں میں تمہیں ایک لاکھ درہم(بیس ہزار دینار ) دوں گا تم شیعوں سے کہو وہ مجھے امام مان لیں اور تم میری امامت پکی کروا دو اس وقت عباسی ملعون کو بھی مجبوراً کہنا پڑتا ہے کہ آپ جیسا ناسمجھ میں نے کوئی نہیں دیکھا کہ آپ مجھ سے اپنی امامت پکی کروانے آئے ہیں آپ خود سوچیں کہ شیعہ عوام میرے کہنے پر آپ کو کیسے امام مانیں گے آپ خود کو درست کریں اور اپنے لالچ کو چھوڑیں آپ کو کچھ ملنے والا نہیں ہے۔(R_93)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار