

Loading content...
دوستو اس دور میں دوطرح کے مذہب رائج تھے ایک طرف خوارج اور انکے ہمنوا و ہم مزاج عقائد تھے جن میں نبی اور امام کا کوئی تصور نہ تھا بلکہ وہ اعمال ہی کو سب کچھ بتا رہے تھے انکے خیال میں عقیدہ کوئی حیثیت نہ رکھتا تھا بلکہ عبادت ہی سب کچھ تھی عبادت ہی پر نجات کو موقوف کردیا گیا تھا دوسری طرف اسماعیلہ اور کرامتہ جیسے عقائد رائج تھے جن میں عمل کی کوئی حیثیت نہ تھی بلکہ وہ اسطرح تبلیغ کرتے تھے کہ صرف امام وقت سے محبت کرو اور اسکے بعد جو برائی کرو تمہاری آخرت محفوظ ہے کیونکہ نجات سے عمل کا کوئی تعلق ہے ہی نہیں اسکے ساتھ انکا یہ تصور بھی رائج تھا کہ امام کیلئے معصوم ہونا ضروری نہیں بلکہ امام جتنے غیر شرعی اعمال کرے وہی شریعت بن جاتی ہے امام شریعت کا پابند نہیں بلکہ شریعت ہے ہی امام وقت کے عمل و حکم کا نام اسی طرح آج بھی پرنس کریم آغا خان صاحب کو امام ماننے والے یہی کچھ سمجھتے ہیں کہ وہ شریعت کے پابند نہیں بلکہ شریعت انکی پابند ہے اور انھوں نے یہ حکم بھی دے رکھا ہے کہ اس دور میں نماز پر اپنا وقت برباد نہ کرو ہم نے تمہیں نمازیں معاف فرمادی ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار