

Loading content...
لیکن جو مومنین اصل امام سے ناواقف تھے انہیں اصل امام کی طرف بھی بھیجنا ان کے لئے ضروری تھا اس کے لئے انہوں نے اپنے اوپر غیر شرعی افعال کا لباس چڑھایا تاکہ جو مومن دیکھے گا کہ ساز بجا رہے ہیں طوائفوں کے زمرے میں بیٹھے رقص دیکھ رہے ہیں ہاتھ میں جام شراب بھی ہے اور یہ بات چھپ کر نہیں کی جارہی بلکہ دریائے دجلہ کے کنارے دن دہاڑے کی جارہی تھی اور وہ بھی اپنے بھائی کی شہادت کے فوراً بعد یہ کام کیا جارہا تھا کہ جو شخص انھیں حقیقی امام سمجھ کر ان کے پاس آئے تو دیکھ لے وہ امام نہیں بلکہ نعوذ باللہ برائیوں میں الجھے ہوئے ہیں جیسا کہ علی بن سنان موصلی کے واقعہ میں ہے وہ بھی مال امام لے کر انہیں پیش کرنے آئے تھے مگر انہیں دجلہ کے کنارے نائو نوش و طائوس ورباب سے کھیلتے دیکھا ۔(R_92)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار