

Loading content...
جب تک سلسلہ ٔ انتقام جاری رہا جناب محمد حنفیہ علیہ الصلوات وا لسلام نے کبھی بھی امام زین العابدین علیہ الصلوات وا لسلام کے سامنے دعوئے امامت نہیں فرمایا جب سلسلہ ٔ انتقام ختم ہوگیا تو اب ضروری تھا کہ جن لوگوں نے اس دعوے کو درست سمجھا ہوا تھا اور وہ صدق دل سے جناب محمد حنفیہ صلوات اللہ علیہ کو امام سمجھ رہے تھے ان کی ہدایت کرنا بھی انہی کا فریضہ تھا اس لئے آپ نے اعلان فرمایا کہ ہم اپنے بھتیجے سے اب فیصلہ کن بات کرتے ہیں کہ وہ امام ہیں یا ہم امام ہیںاس پر سارے لوگ جمع ہوجائیں اور یہ فیصلہ یہاں نہیں ہوگا بلکہ حرم کعبہ میں ہوگا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار