

Loading content...
یہاں موقعہ ہے کہ میں ایک مشہور عام اشتباہ کا ازالہ کرتا جاؤں تاکہ جن لوگوں کو اس معاملے میں غلط فہمی ہوئی ہے وہ اپنی اصلاح کر سکیں۔عام کتب میں یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ جناب جعفر تواب سلام اللہ علیہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے دشمن تھے اور انہوں نے دعوئے امامت فرمایا تھا اور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے وجود سے انکار کیا تھا اور شیعوں کو پریشان کیا تھا۔دوسرا یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ وہ نعوذ باللہ شراب خور تھے رقاصاؤں میں زندگی گزارتے تھے خود بھی ساز بجاتے تھے اور رقص و سرود کی محفلیں بھی جماتے تھے وغیرہ وغیرہ…انہی الزامات کو دیکھ کر اکثر محبان اہل بیت ان کے بارے میں زبان بھی کھولتے ہیں ،میں اپنی بات کروں جب ہمیں معلوم ہوا کہ جناب جعفر تواب سلام اللہ علیہ نے ہمارے آقا عجل اللہ فرجہ الشریف کی مخالفت کی ہے تو ہماری زبانیں بھی ان کے خلاف کھلی تھیں جب اصل راز سے مالک پاک عجل اللہ فرجہ الشریف نے پردہ ہٹایا تو ہم نے توبہ کرلی ۔دوستو بات یہ ہے کہ آپ تاریخ امام زادگان صلوات اللہ علیھم اجمعین کا مطالعہ کریں آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ کسی بھی امام حق کا زمانہ ایسا نہیں ہے کہ جس میں کسی نہ کسی امام زادے نے امامت کا دعویٰ نہ کیا ہو اور خود کو امام وقت کا مخالف نہ بتایا ہو حتیٰ کہ امام زین العابدین علیہ الصلوات و السلامکے چچا جان جناب محمد حنفیہعلیہ الصلوات و السلام نے بھی ان کے مقابلے میں امامت کا دعویٰ فرمایا تھا حالانکہ امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام نے فرمایا تھا کہ جو آدمی شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے حسنِ سلوک کرنا چاہے اسے چاہیے کہ وہ ہماری باقی اولاد صلوات اللہ علیھم اجمعین سے حسن سلوک کرے ہاں جو شخص صرف ہمارے ساتھ حسن سلوک کرنا چاہتا ہو تو اسے لازم ہے کہ وہ جناب محمد حنفیہ علیہ الصلوات و السلام
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار