

Loading content...
پڑھا دی تھی اور ان لوگوں نے بڑی سعادت مندی سے نماز پڑھ لی تھی تو اس کے بعد ان کے لئے دوسری نماز پڑھانے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا تھا امام رضا علیہ الصلوات و السلام کی شہادت کے وقت امام محمد تقی علیہ الصلوات و السلام تو مدینہ میں تھے اور ظاہراً وہاں موجود تھے ہی نہیں اور انھوں نے مجمع عام میں نماز پڑھائی ہی نہیں تھی بلکہ اس میں تو صرف خواص موجود تھے اسی لئے مامون عباسی کو موقعہ ملا تھا اسی طرح امام موسیٰ کاظم علیہ الصلوات و السلام کی نماز بھی امام علی رضا علیہ الصلوات و السلام نے پوشیدہ طور پر پڑھائی تھی نہ کہ مجمع عام میں اسی لیے سندی بن شاہک کو موقع مل گیا تھا مگر یہاں تو اور کیفیت تھی کیونکہ یہاں تو لوگوں کے سامنے نماز پڑھائی ہی اس لیے جا رہی تھی کہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ جناب ابو محمدؐ العسکری علیہ الصلوات و السلام کی کوئی اولاد تھی ہی نہیں اور اس میں آپ نے اپنا تصرف امام فرمایا اور سب کو دکھا کر نماز پڑھائی اور اپنے ایک ہی فقرے میں کئی اشتباہات و شکوک رفع فرما دیئے اور پورا پورا اتمام حجت کر دیا جیسا کہ فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار