

Loading content...
ابوالادیان بیان کرتے ہیں کہ جب میں آٹھ ربیع الاول کو سامرہ میں داخل ہوا تو دیکھا پورا شہر ماتم کدہ بنا ہوا تھا ہر گھر سے رونے کی آوازیں آ رہی تھیں میں بھی روتا ہوا درِ اطہر پہ پہنچا میں نے دیکھا سردیوں کے موسم کی وجہ سے مہمان خانہ کے صحن میں صفِ ماتم بچھی ہوئی تھی ابھی غسل مکمل نہیں ہوا تھا اور اس صفِ عزا پہ ڈیڑھ سو کے قریب بنی ہاشم صلوات اللہ علیھم اجمعین تشریف فرما تھے اور ان کے درمیان جناب جعفر تواب بیٹھے ہوئے تھے جوق در جوق مومنین آتے اور پہلے انہیں برادر بہ جان برابر کی تعزیت پیش کرتے اوراس کے بعد انہیں منصبِ امامت کی مبارک دیتے اور اس صفِ ماتم پہ بیٹھ جاتے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار