

Loading content...
یہ ساری وصیتیں فرماتے رہے اور اس دوران اپنے کمسن لعل کا ہاتھ پکڑے اپنے جگر سے لگائے رہے ۔اس کے بعد فرمایا بیٹا اب تکیہ ہماری پشت سے ہٹا لیں تکیہ ہٹایا گیا تو بستر پہ دراز ہو گئے اور آنکھیں بند کر لیں اس کے بعد فرمایا صلی اللہ علیٰ اھل البیت ربنا انہ حمید مجید۔یہی ان کا آخری کلام تھا اس کے بعد کوئی کلام خیر فرمایا اور اسی خاموشی نے ہمیشہ کی خاموشی اختیار کر لی اور آپ نے اپنی جد اطہر حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکو لبیک فرمائی ، اُدھر آٹھ ربیع الاول کا سورج طلوع ہوا اِدھر مطلع ولایت کا گیارہواں آفتابِ عالم تاب غروب ہو گیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار